• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر نئے بحران سے دوچار ہوگئی ہے، پارٹی کے سنیئر رہنماڈاکٹر محمد فاروق ستار نے اپنی ذاتی وجوہات کی بناء پر بحیثیت رکن رابطہ کمیٹی کام کرنے سےمعذرت کر تے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنا استعفیٰ بحیثیت رکن رابطہ کمیٹی ،رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کو ارسال کر دیا۔ ایم کیو ایم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ان کا استعفی مل گیا ہےرصورت حال کے حل کے لئے ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطہ کمیٹی کا وفد ملاقات کرے گا، واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار پارٹی میں خود کو سائیڈ لائن کئے جانے پر ناخوش ہیں ، جبکہ حالیہ عام انتخابات میں دونوں حلقوں سے اپنی شکست پر بھی پارٹی کے بعض رہنمائوں سے ناراض ہیں اور اسی بنا پر انہوں نے چند روز قبل پی ٹی آئی میں شمولیت کا اشارہ دیا تھا۔

تازہ ترین