• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، والد کو اپنی بیٹی کے 16سال کے اخراجات ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے ʼʼ شناختی کارڈ میں تبدیلیʼʼ کے حوالے سے دائر کی گئی اپنی نوعیت کی ایک نہایت اچھوتی درخواست میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی گریجویشن کی 22سالہ طالبہ تطہیر فاطمہ بنت پاکستان کی نادرا کو بچوں کی رجسٹریشن میں والد کے خانہ کے ساتھ ساتھ ایک اور خانہ کا بھی اضافہ کرنے سے متعلق دائر کی گئی آئینی درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے والد کو بیٹی کے 16سال کے اخراجات ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ وفاقی شریعت عدالت کے جج، جسٹس فدا محمد خان سے اس حوالے سے تحریری رائے طلب کر تے ہوئے سینیئر وکیل مخدوم علی خان کو عدالتی معاون مقرکردیا ہے ،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی درخواست گزار کے والدکی جائیدادوں کے حوالے سے تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ چیئر مین نادارا اور متعلقہ تعلیمی اداروں کوبچی کے والد کے اصل نام ʼʼشاہد ایوبʼʼکے ساتھ اسکا ریکارڈ درست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 روزکیلئے ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین