• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کا حکم نامہ جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسٹیٹ ایس جی اے اینڈ سی ڈی حکومت سندھ نے غیر سرکاری لوگوں کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا ،نوٹس کراچی کی سرکاری رہائش گاہوں کو غیرقانونی رہائش اختیار کرنے والوں کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے پبلک نوٹس کے ذریعے علاقوں کی فہرست بھی جاری کی گئ ہے جی اوآر i، باتھ آئ لینڈ، جی او آر ٹو پی ای سی ایچ ایس ، سندھی مسلم سوسائٹی، جی او آر تھری پبلک نوٹس میں شامل شادمان ٹاؤن،شیریں جناح کالونی، اویسٹر ٹاور، کلفٹن، کولیکٹرز لائین، ٹاؤن ہاؤسز کے علاقے بھی شامل ہیں گارڈن ویسٹ، جیکب لائین کو مذکورہ علاقوں کے ساتھ مکانات خالی کرنے کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ،نوٹس میں غیر قانونی مکینوں کو کہا گیا ہے کہ وہ پرامن طور پر مکانات خالی کر دیں بصورت دیگر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ بزور طاقت مکانات خالی کرانے کا اختیار رکھتی ہے۔

تازہ ترین