• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا سب سے بڑا ٹوئن انجن جیٹ لائنز متعارف


معروف امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے اپنی نوعیت کا نیا جدید ترین مسافر جہاز متعارف کروا دیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق فضائی کمپنی بوئنگ نے طیاروں کی نئی سیریز 777X کے پہلے طیارے 777X-9 کی ایک تصویر جاری کی ہے جس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ طیارے کو واشنگٹن کے شہر ایورٹ میں اس کی اسٹیٹک آزمائش کی جائے گی۔

777Xجیٹ لائنر نامی یہ منفرد جہاز ٹوئن انجن جیٹ لائنز ہے جس میں350سے 425مسافر وں کی گنجائش موجود ہے ۔

اس مسافر طیارے کے وِنگز235فٹ تک پھیلے اور پانچ انچ موٹے ہیں جو اسے اُڑان بھرنے میں مدد فراہم کرنے کی ساتھ ساتھ فلائیٹ کی کوالٹی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرینگے۔

اس جدید ترین جہاز کی آزمائشی پروازوں کا آغاز آئندہ برس کر دیاجائیگا جبکہ یہ جہاز 2020سے آپریشنل ہو جائیگا۔

تازہ ترین