• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ایئرپورٹ پر نائجیرین باشندے سے ہیروئن برآمد

لاہور ایئرپورٹ پرسیکیورٹی حکام نے نائجیرین باشندے سے 11 کلو ہیروئن برآمد کرلی، ملزم ہیروئن کریم کے ڈبوں میں چھپا کرلےجا رہا تھا۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق نائجیرین باشندہ اموگے غیر ملکی ایئر لائن پر جارہا تھا کہ دوران چیکنگ اس کے سامان سے چہرے پر لگانے والی کریم کے ڈبے برآمد ہوئے جب ان ڈبوں کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے گیارہ کلوسے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ۔

اے ایس ایف حکام نے ملزم کو مزید تفتیش کےلیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا ہے ۔

تازہ ترین