• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چارلی چپلن کا کردار لوگوں کےچہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے حوالے سے بہت مشہور ہے لیکن آج کل ایک افغان چارلی چپلن کی بھی دھوم ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک کامیڈین کریم آسر چارلی چپلن کا روپ دھارے لوگوں کے چہروں پر ہنسی لانے کے لیے جگہ جگہ پرفارم کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں 'افغان چارلی چپلن کا لقب دیا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق کریم آسر کا کہنا ہے کہ 'میرا مقصد بالکل سادہ ہے، میں چاہتا ہوں کہ افغان شہریوں کے چہروں پر بھی مسرت ہو ۔

ان کا کہنا تھا کہ 'خودکش حملوں اور شدت پسندی کی فضا نے افغان لوگوں کی خوشیاں دور کردی ہیں لیکن ان کی پرفارمنس سے ان کے چہرے کِھل سے جاتے ہیں جس کے لیے وہ ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔

آسر کو کابل کے مختلف علاقوں میں پرفارم کرنے کی وجہ سے متعدد بار عسکریت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملیں اور کئی بار وہ نشانہ بھی بنائے گئے۔

لیکن ان سب کے باوجود وہ اپنے مقصد کے لیے پر عزم رہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین