• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری حسینہ کی اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے کرتب بازی


یوں تو خطروں سے کھیلنا ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن اِن میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر ایسے حیرت انگیز کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں ۔

ویڈیو میں نظر آنے والی ایڈونچرکے شوقین اس جانباز حسینہ کو ہی دیکھ لیں جو کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے دبئی پہنچ گئی ہے۔

خطروں کی کھلاڑی مصری حسینہ  نے چھوٹے طیارے کے ذریعے ہزاروں فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچی اور طیارے سے آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے بیلے ڈانس مووز پیش کئے کہ جیسے یہ اسکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو ۔

واضح رہے اپنے ایڈونچر کے اس شوق کی بنا پر کئی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے اور کئی مقابلے بھی اپنے نام کر چکی ہے۔

تازہ ترین