• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے کئی ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کوسوئمنگ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی سوئمنگ کے شوقین نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والی اس ننھی پری کو ہی دیکھ لیں جومزے سے سوئمنگ پول میں گئی اور ماہر تیراک کے انداز اپنائے نہ صرف تیراکی کی بلکہ سوئمنگ کا شوق پورا کر کے مزے سے باہر بھی آگئی۔

1 سال کی کسائی نامی بچی پانی سے بالکل بھی نہیں ڈرتی اور خوب مزے پول میں سوئمنگ کرتی ہے ۔

ننھی پری کے والدین اپنی بیٹی کو بہت چھوٹی عمر سے سوئمنگ کی تربیت دے رہے ہیں جبکہ اپنی بیٹی کو ماہر تیراک بنانا چاہتے ہیں۔

یوں سوئمنگ کرتی بچی کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور بے بی ڈول کی صلاحیتوں کو جہاں سراہ رہے ہیں وہیں بچی کے والدین کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین