• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نیپیئر کی 8ماہ کی مغوی بچی کا تاحال سراغ نہ مل سکا

کراچی کے علاقے نیپیئر تھانے کے قریب واقع رہائشی عمارت سےاغوا کی گئی 8 ماہ کی بچی کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

نیپیئر کی حدود میں واقع اپارٹمنٹ کے فلیٹ کے باہر کھڑی بچی کی والدہ کی گود سے 8ماہ کی بچی فائزہ کو ایک برقعہ پوش عورت نے چھین لیا تھا اور فرار ہوگئی تھی۔

بچی کو اغوا کیے42 گھنٹے گزر گئے اس کے باوجود پولیس کی جانب سے اب تک بچی کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔

ایس ایس پی سٹی سمیع اللہ سومرو کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہوئے24 گھنٹے ہوگئے ہیں پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے،آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس مل کر کیس کو دیکھ رہی ہیں۔

تازہ ترین