• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائنی نوجوان نے اُڑنے والی کار بنا ڈالی


ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں روبوٹس اور ڈرونز کا استعمال مختلف شعبوں میں بے حد عام ہوگیا ہے وہیں ٹریفک میں پھنسنے سے پریشان افراد کیلئے اُڑنے والی گاڑیاں بنائی جا رہی ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس فلپائنی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے ٹریفک سے بچنے کا آسان حل ڈھونڈا اور ااُڑنے والی کار بنا ڈالی۔

فلپائن میںKyxz Mendoza نامی ایک ماہر انجینئر نے اُڑنے والی پہلی ڈرون کار تیار کی جو جہاز کی طرح آسمان پر اُڑان بھر سکے گی۔

فلپائنی انجینئر نے اپنی تیار کردہ فلائینگ کار پیش کرکے کامیاب اُڑان بھری اور اپنی چھ سال کی محنت رنگ لانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے یہ فلائینگ کار مزید جدت کے بعد باقاعدہ فروخت کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین