• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 -مفت کسی کا ہاتھ نہ آیا

کچھ دے کر ہی اس کو پایا

جو بھی اس کو کام میں لایا

اُس نے لگایا یا د کھلایا

٭…٭…٭

2 -ایک جگہ پر چکر کھائے

وہ نہ آگے پیچھے جائے

اس کا چلنا سب کو بھائے

جیسی چاہو چال دکھائے

٭…٭…٭

3 -رکھی تھی چپ چاپ وہ کیسی

لگتی تھی بس ایسی ویسی

آپ نے اپنے ہونٹ ہلائے

اس نے آپ کو گیت سنائے

٭…٭…٭

4 -پانی نیچے سے لے کر آتا ہے

ہانپ جاتا ہے، کانپ جاتا ہے

پانی پیتا ہے جب کوئی اس سے

شور کرتا ہے غل مچاتا ہے

٭…٭…٭

5 -بکھرے بال کمر میں پیٹی

ہوگی کسی کونے میں لیٹی

٭…٭…٭

6 -کھڑی رہے تو بیٹھے کب

بیٹھ گئی تو بیٹھے سب

٭…٭…٭

پہیلیوں کے درست جوابات نمبروں کی ترتیب کے مطابق درجہ ذیل ہیں۔

جواب1، ریل یا ڈاک کا ٹکٹ جواب 2، بجلی کا پنکھا جواب 3، بانسری

جواب4، پانی کا پمپ جواب 5 جھاڑو جواب 6، چار پائی

تازہ ترین