• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں دنیا کی سب سے بڑی ملٹری ایکسر سائز کا انعقاد


روس میں دنیا کی سب سے بڑی ملٹری ایکسر سائز زور و شور سے جاری ہے جس میں لاکھوں فوجی جوانوں نے بھاری اسلحے اور جدید جہازوں کے ساتھ ایکسر سائز میں حصہ لے رہے ہیں۔

1981ءسے اب تک لگ بھگ چار دہائیوں سے جاری ان سالانہ جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے دیگر کئی ممالک سے بھی فوجی شرکت کے لئے روس پہنچے ہیں۔

مشرقی سائیبریا کے ملٹری ڈسٹرکٹ میں منعقدکی جانیوالی ان ایکسرسائزز میں چین سے تین ہزار سے زائد فوجیوں نے شرکت کی اور جدید ہتھیاروں سے لیس فوجی جوانوں نے درجنوں کومبیٹ گاڑیوں اور ٹینکس سمیت مشق میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ جدیدایئر کرافٹ سے فضائی کرتبوں سمیت پیرا شوٹ سے ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ بھی لگائیں گے۔

ان ایکسرسائزز میں کئی یونٹس کی ملٹری ڈرِل میں جنگی ساز وسامان اوردیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے فوجیوں نے سخت موسمی حالات میں اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی مشقیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں جو سترہ ستمبر تک جاری رہیں گی۔

تازہ ترین