• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے جہازکا مصر کی بندر گاہ اسکندریہ کا دورہ

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف مصر کی بندرگاہ اسکندریہ پہنچ گیا ۔جہاز کے بندرگاہ پہنچنے پر وہاں موجود پاکستان کے دفاعی اتاشی اور مصری بحریہ کے آفیسر نے پرتپاک استقبال کیا۔


اس موقع پر جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے مصر ی بحریہ کے سینئر آفیسرز سے ملاقات بھی کی جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف پرایک پر وقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیاجس میں علاقائی میری ٹائم سیکورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو اُجاگرکیا گیا۔

بعد ازاں پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر نے اسکندریہ میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پی این ایس سیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہو گا۔

تازہ ترین