• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :نیب کا قومی ادارہ برائے امراض قلب میں چھاپہ

نیب کراچی نےقومی ادارہ برائے امراض قلب میں چھاپہ مارکر اسپتال کا 10 سال کا ریکاڑد قبضے میں لے لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق ادارے کو اسپتال کے انتظامی امور میں بدعنوانی سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں چھاپہ مارنے والی ٹیم پانچ ارکان پر مشتمل تھی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نیب افسران نے ایڈمن، ایچ آر سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ میں ریکارڈ کا جائزہ لیا اور اسپتال انتظامیہ سے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپتال میں ایچ آر سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ملازمین اور افسران کی تنخواہوں کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نیب کے پاس قومی ادارہ برائے امراض قلب سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر آج کارروائی کی گئی۔

تازہ ترین