• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کا انوکھا اقدام


شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے اکثر افراد کچھ منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں کچھ ایسا کہ جو ہمیشہ یاد رہے اور جس سے محبوب فوراََ راضی ہوجائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے اس خاص دن کو یادگار بنانے کی ٹھانی اور مجرم بن کر کورٹ پہنچ گیا۔

امریکی ریاست میسیپی کی کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے Brett Stidham نامی شخص نے پولیس اور کورٹ انتظامیہ کی مدد لی اور کورٹ ہال میں مجرم کا لباس پہنے پہنچ گیا اور اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرڈالی .

یوں اپنے دوست کو مجرم بنا دیکھ Tiffany Allisonحیران و پریشان رہ گئی تاہم حقیقت سامنے آنے پر خوشی و حیرت کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ ہاں کردی۔

تازہ ترین