• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں24 گھنٹوں کے دوران 891ٹریفک حادثات

پنجاب میں ٹریفک حادثات بڑھ گئے ، 24 گھنٹوں کے دوران 891ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 9افراد جاں بحق اور ایک ہزارسے زائد زخمی ہوئے۔

جن شہروں میں حادثات پیش آئے ان میں لاہور ، ملتان ، فیصل آباد سمیت دیگر شہر شامل ہیں ۔ریسکیو ایمر جنسی کی رپورٹ کے مطابق ان حادثات میں 823مرد اور198خواتین زخمی ہوئیںجبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 بتائی جاتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق 620 شدید زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا،صوبائی دارالحکومت لاہور میں242 حادثات ہوئے جن میں256 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں 69حادثات میں 77 ،ملتان میں 84حادثات کے دوران 99 افراد زخمی ہوئے۔

تازہ ترین