• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک وزیر خارجہ کی نوازشریف سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

ترکی کےوزیر خارجہ میولوت چاوش اولو اور پاکستان میں ترکی کے سفیر نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔

ترک وزیر خارجہ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے بھی مسلم لیگ ن کے قائد سے تعزیت کی اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ترکی کی عوام آپ کے ساتھ ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین