• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’گیم آف تھرونز‘ کی ایمی ایوارڈز میں 22 نامزدگیاں


لاس اینجلس میں 70ویں ایمی ایوارڈ شوکی تیاریاںآخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، جہاں گولڈن کارپٹ بھی بچھ گئے ہیں ۔

فلمی دنیا کے نامور ستاروں سے سجا یہ میلہ لاس اینجلس میں 17ستمبر کو منعقد ہوگا، جس میں ستاروں کی بڑی تعداد شرکت کر نے کیلئے بھرپور تیاریاں کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ لاس اینجلس کے مائیکرو سوفٹ تھیٹر میں ہونیوالے اس رنگا رنگ ایوارڈ شو کیلئے '’ای ویژن اکیڈمی‘ کی جانب سے 70ویں ایمی ایوارڈز کی میزبانی کے فرائض مائیکل چی اور کولن جوسٹ نبھائیں گے۔

70ویں ایمی ایوارڈ شو ایکشن سے بھرپور امریکی ٹی وی سیریز '’گیم آف تھر ونز‘ نے دھوم مچا دی ہے، جو 22 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

دوسرے نمبر پر امریکی ٹی وی چینل ایچ بی او پر نشر کی جانیوالی مقبول تھرلرڈرامہ سیریز ’ویسٹ ورلڈ‘ رہی جس کوایمی ایوارڈز میں 21 نامزدگیاں ملی ہیں۔

تازہ ترین