پشاور کے شیر شاہ سوری روڈ پر بزرگ ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والے کارڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
کار ڈرائیور ملزم ریاض نے ٹریفک وارڈن کو مارا پیٹا ، دھکے دئیے اور گاڑی سے روندنے کی کوشش کی ۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے وارڈن پر تشدد کا نوٹس لے تھا جبکہ تھانہ شرقی میں کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔
ٹریفک وارڈن کا کہنا ہے کہ شہری کو روکا تو اس نے مجھے مارنا شروع کر دیا۔