• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں طوفان فلورنس کی تباہ کاریاں،6 افراد ہلاک


امریکا میں سمندری طوفان فلورنس کی تباہ کاریاں جاری، شمالی کیرولائنا میں مختلف حادثات میں ماں اور بچے سمیت6افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

سیکڑوں افرادمحصور ہیں، 168کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی نے درخت اکھاڑ دیے،7لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہے، کئی علاقوں میں 2فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔

شمالی کیرولائنا کے گورنر کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پرپانی کی سطح 10فٹ تک بلند ہے، طوفان کے دوران پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

طوفان کے آج شمالی اور جنوبی کیرولائنا سے گزر کر شمالی امریکا میں داخل ہونے کا امکان ہے، امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

تازہ ترین