• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، خیبر پختونخوا میں بارش، پہاڑوں پر ژالہ باری کا امکان

آج گلگت بلتستان، کشمیر، لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، فیصل آباد، ڈی جی خان، میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ژالہ بار اور آندھی کا بھی امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

پنجاب کے مختلف اضلاع سمیت خیبرپختون خوا کے ضلع مالاکنڈ میں رات گئے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

رات گئے منڈی بہاءالدین شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

جہلم شہر اور گردونواح میں ہونےو الی بارش کے باعث 2 گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

سرگودھا اور جھنگ میں بھی بارش کے بعد گرمی کا زورٹوٹ گیا،متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی ۔

ضلع مالاکنڈ اور گردنواح میں بھی رات گئے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

تازہ ترین