• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے انسانیت کی تمام حدیں پار کر لیں، شہیدکشمیری کو زنجیر سے باندھ کر گھسیٹا اور لاش کی بے حرمتی کی ، اس واقعے کو ناصرف سوشل میڈیا پر اجاگر کیا گیا بلکہ ہدفِ تنقید بھی بنایا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں اور انسانی حقوق کی پامالیاں کوئی نئی بات نہیں، لیکن سوشل میڈیا پر آنے والی ایک نئی تصویر اور ویڈیو سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی فوج انسانیت سے نکل کر درندگی کی حدود میں داخل ہوگئی ہے۔

دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فوجی ایک جاں بحق کشمیری کو زنجیروں سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں۔

یہ جاں بحق شخص ان تین کشمیریوں میں سے ایک ہے جنہیں بھارتی فوج نے دھرتی گاؤں میں نام نہاد مقابلے میں شہید کیا۔

بھارتی فوج نے اس تصویر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتی فوج پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین