• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عطائی ڈاکٹروں کے وبال کا سامنا صرف ہمارے ہی معاشرے کو نہیں ہے بلکہ چین میں اس صنعت کی یلغار موجود ہے ،جہاں ایک بے رحم عطائی نے اپنی پروڈکٹ کو درست ثابت کرنے کے لئے زندہ مرغی کی ٹانگیں ہی توڑ دیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چینی عطائی ڈاکٹر گلی میں بیٹھا ہے اور اس کےگرد لوگوں کا ہجوم ہے،جنہیں یہ عطائی ڈاکٹراپنی پروڈکٹ کی افادیت بتارہا ہے وہ اپنی پروڈکٹ پر اتنا پراعتماد ہے کہ اس نے زندہ مرغی کی دونوں ٹانگیں ہی توڑ دیں۔

ٹانگیں توڑنے کے بعد یہ عطائی ڈاکٹر ٹوٹی ٹانگوں کی ہڈیوں پر اپنی پروڈکٹ لگاتا ہے اور حیران کن طور پر مرغی اپنی ٹانگوں پر دوبارہ چلنا شروع کردیتی ہے۔

چینی عطائی ڈاکٹر کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

تازہ ترین