• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ :بنگلہ دیش کی سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

ایشیا کپ 2018 کاآغاز آج سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے ، افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد جب بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کےلیےاچھی لگ رہی ہےجبکہ لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتےتوبیٹنگ ہی کرتے۔

ایونٹ کے پہلے میچ میں لنکن کپتان اینجلو میتھیوزٹیم کی قیادت کر رہے ہیںجبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آملا اپونسو، دھننجیا ڈی سلوا، سرنگا لکمل، لاسیتھ ملنگا، کوشل مینڈس، دلروان پریرا، تھسارا پریرا، داسن شناکا، کوشل پریرا اور اوپل تھرنگا شامل ہیں۔

سری لنکا کے دو کھلاڑی انجری کا شکار ہو کر میچ سے باہر ہو چکے ہیں جن میں  گناتھیلکا اور دینیش چندی مل  شامل ہیں تاہم ان کی جگہ داسن شناکا اور نروشن ڈکویلا ٹیم کا حصہ ہیں۔ 

بنگلا دیش الیون میں مشرفی مرتضی کپتان، شکیب الحسن،لٹن داس، محمود اللہ، مہدی حسن مراز، محمد متھن، مصدق حسین، مشفیق الرحیم، مستفیظ الرحمان، روبیل حسین اور تمیم اقبال امل ہیں۔

تازہ ترین