• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کالاباغ ڈیم پر ہمت نہیں ہاری ،منصوبہ پاکستان کی بقا کا ضامن‘

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہم نے کالاباغ ڈیم پر ہمت نہیں ہاری ،یہ منصوبہ پاکستان کی بقا کا ضامن ہے ۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ قومی اتفاق رائے ہوا تو بھاشا اور مہمند ڈیم کے بعد کالا باغ ڈیم بھی بنائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالا باغ ڈیم ہی پانی کے مسئلے کا حل ہے ،یقین نہیں تھاکہ ڈیم فنڈ تحریک کی صورت اختیار کرلےگا۔

جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ اتنا پیسہ ضرور جمع کرلیں گے جو اس ڈیم کی تعمیر میں مثبت حصہ ہوگا،قوم کے ہر فرد نے پہرہ دینا ہے کہ ڈیم پایہ تکمیل تک پہنچ پائے۔

ان کا کہناتھاکہ خواجہ سرائوں نے ڈیم فنڈ میں ایک لاکھ روپے دیے ہیں ،اتنے ہی میں ان کی طرف سے شامل کرتا ہوں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کوئٹہ میں پانی کا بحران اتنا سنگین ہے کہ لوگوں کو شہر چھوڑنا پڑ جائے گا ۔

تازہ ترین