• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے سیریز کیلئے جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان ، اسٹین کی واپسی

جنوبی افریقہ نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لیے اسکواڈ ترتیب دے دیا۔ ڈیل اسٹین کی 2 سال بعد ٹیم میں واپسی۔

اسکواڈ میں ایک عرصے سےفٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر رہنے والے ڈیل اسٹین کو بھی شامل کیا گیا جنہوں نے آخری مرتبہ اکتوبر 2016 میںون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا جبکہ ڈیوڈ ملر اور کوئنٹن ڈی کوک کو آرام دینے کی خاطر ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا البتہ دونوں کھلاڑی ٹی20 سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ون ڈے اسکواڈ میں کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملا، جین پال ڈومینی، ریزا ہینڈرکس، عمران طاہر، کرسٹیان جونکر، ہینرچ کلاسن، کیشپ مہاراج، ایڈن مرکرم، ویان ملڈر، لنگی نگیدی، اینڈائل فلکوایو، کگیسو ربادا، تبریز شمسی، ڈیل اسٹین اور خایا زونڈو پر مشتمل ہے۔

ٹی20 اسکواڈ میں کپتان فاف ڈوپلیسی، جونیئر ڈالا، کوئنٹن ڈی کوک، جین پال ڈومینی، روبی فرائی لنک، عمران طاہر، کرسٹیان جونکر، ہنری کلاسن، ڈیوڈ ملر، لنگی نگیدی، ڈین پیٹرسن، اینڈائل فلکوایو، تبریز شمسی، راسی وانڈر ڈوسن اور کلوئٹے شامل ہیں۔

کپتان فاف ڈو پلیسی کو انجری کے باوجود دونوں اسکواڈز میں رکھا کیا گیا ہے تاہم ان کی سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی اگر وہ سیریز کے لیے دستیاب نہ ہو سکے تو ان کی جگہ متبادل کپتان کا اعلان کیا جائے گا۔

اسپنر عمران طاہر کی بھی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جنہوں نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام کا موقع دیا گیا تھا اور عمران کی واپسی کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کے پاس 4اسپنرز کو کھلانے کا آپشن ہو گا۔

واضح رہے کہ زمبابوے 3 ون ڈے اوراتنے ہی ٹی20 میچوں کی سیریزکے لیے رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی ، سیریز کی شروعات ون ڈے میچز سے30ستمبرسے ہوگی جبکہ ٹی20سیریز 9اکتوبر سے کھیلی جائے گی۔

تازہ ترین