• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار کی عوام تک حقیقی منتقلی پر یقین رکھتے ہیں،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار کی عوام تک حقیقی منتقلی پر یقین رکھتی ہے ،مقامی حکومتوں کو تمام اختیارات دے کر عوام کو مضبوط کیا جائےگا۔

لوکل گورنمنٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی حکومت کی بہترین شکل یہ ہے کہ عوام با اختیار ہوں،عوام اپنے فیصلے خود کرے، یہ لوکل گورنمنٹ کے نظام کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

اجلاس میں گورنر پنجاب ،وفاقی و صوبائی وزراءاور سینئر پارٹی قیادت نے شرکت کی ،اس موقع پر مقامی حکومتوں کے نظام میں اصلاحات اور بہتری کے حوالے سے تجاویز پیش کی اور اجلاس کومختلف پہلووں پرتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

عمران خان کا کہناتھاکہ عوام لوکل گورنمنٹ کے استحکام کی صورت میں ہی بااختیار ہو سکتے ہیں،پختونخوا کے تجربے کے مطابق لوکل گورنمنٹ کو فعال بنائیں گے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ عوام اپنے فیصلے خود کریں یہ تبھی ممکن ہے جب ، یہ مقامی حکومتوں کامضبوط اور شفاف نظام کے قائم ہوگا ۔

تازہ ترین