• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹامیں گلابی و سبز پانی کا دلکش نظارہ ،عوام کی توجہ کا مرکز


امریکی ریاست یوٹا سے منظر عام پر آنے والا ایک انوکھا نظارہ آج کل توجہ کا مرکز بنا ہو اہے جس میں ریلوے ٹریک کی ایک جانب سبز پانی اور دوسری جانب گلابی پانی دکھائی دے رہا ہے ۔

تا حد نگاہ پھیلے اس دلکش نظارے میں ٹرین اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے جبکہ دو نوں اطراف پھیلے دلکش نظارے نے منظر کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

قدرتی طور پر ترتیب پانے والا یہ نظارہ جس نے دیکھا اپنی حیرت نہیں چھپا سکا اور یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتا دکھائی دیا۔

تازہ ترین