• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن میں مویشی موسیقی کی زبان سمجھنے لگے


دنیا بھر میں لوگ اپنے پالتو جانوروں کو سمجھانے کے لیے الگ الگ انداز اختیارکرتے ہیں تاہم سویڈن میں چوپائے چَرانے کے لیے موسیقی کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

یہاں کے لوگ مویشیوں کو بلانے کے لیے اونچے سروں میں ایک مخصوص دھن بجائی جاتی ہے جوکانوں میں رس گھول دیتی ہے ۔

مقامی افراد مویشیوں کو چرانے کےلیے پہاڑوں کی جانب روانہ کر دیتے ہیں اور پھر شام کے وقت واپس بلانے کے لیے اس مخصوص آواز کا استعمال کرتے ہیں جسے سن کر مویشی دوڑے چلے آتے ہیں۔

سویڈن کی یہ قدیم روایت صدیوں سے جاری ہے جو آج بھی زندہ ہے اور لوگ اپنے چوپائے موسیقی کا سہارا لیتے ہوئے چراتے ہیں ۔

تازہ ترین