• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی شہر نیویارک میں گذشتہ روز پالتو جانوروں کے سالانہ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔

فیشن شو میں 50سے زائد کتوں نے دلکش و اسٹائلش ملبوسات پہنے اور ریمپ پر جلوے بکھیرتے نظر آئے۔

نیو یارک فیشن ویک میں منعقد ہونیوالے اس منفرد فیشن شو کی تھیم ’پیٹ اڈاپشن ‘رکھی گئی تھی جس میں کتوں کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ اُن کے میک اپ اور جیولری پر بھی خاص توجہ دی گئی۔

معروف ڈیزائنر’ اینتھونی روبیو‘ کے تیا رکردہ ان ملبوسات میں کہیں تو یہ کتے دلکش ہیٹس پہنے دکھائی دئیے تو کہیں نگینوں اور کڑھائی والے گاؤنز پہنے نظر آئےاور ساتھ ہی چشمے، ٹائی سمیت پھولوں سے بھی سجے ہوئے دکھائی دئیے۔

واضح رہے کہ اس فیشن شو سے ہونے والی تمام آمدنی جانوروں کی رضاکار تنظیموں اور بے گھر جانوروں کے لیے قائم شیلٹر ہومز کے نام وقف کردی جاتی ہے۔

تازہ ترین