• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائیکل ہیلمٹس کی جگہ ہوا بھرے کالر نما ہڈز آگئے


سائیکل سواروں اور خاص طور پر خواتین کیلئے سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننا ایک دشوار کام ہوتا ہے جبکہ کئی لوگوں کو تو یہ ایک رکاوٹ بھی لگتا ہے۔

سویڈن کی دو ذہین خواتین نے اس پریشانی کا حل تلاش کرلیا ہے اور مارکیٹ میں ایسےایئر بیگز والے ہُڈز متعارف کروادیے ہیں جو کالر کی طرح گلے میں لٹکائے جاسکتے ہیں ۔

ان کالر نما ہُڈز میں موجود نہ نظر آنے والے ایئر بیگز حادثے یا ٹکراؤ کی صورت میں فوری طور پر چہرے کے اردگرد حفاظتی تہہ بنادیتے ہیں۔

’ہووڈینگ‘نامی یہ کالر ناصرف اسٹائلش اسکارف اور کالر کی طرح گلے میں پہننے جاسکیں گے بلکہ سائیکل کی سواری کرنے والے افراد کو رکاوٹ یا بالوں کی خرابی کی پریشانی بھی نہیں ہوگی۔

تازہ ترین