• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 4: فائنل سمیت 8 میچز پاکستان میں ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 4 کے فائنل سمیت 8 میچز پاکستان میں کرانے کااعلان کردیا ہے ۔

پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اہم اجلاس پی سی بی چیئرمین احسان مانی کی سربراہی میں ہوا ۔

اجلاس میں پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے لئے گئے ،اس دوران لیگ کا شیڈول بھی متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔

پی ایس ایل کا آغاز 14فروری 2019ءکو ہوگا جبکہ فائنل 17 ماریچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

اجلاس میں طے پایا کہ پی ایس ایل4 کے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے ،فائنل 17 مارچ کو کراچی میں ہوگا جبکہ چوتھے ایڈیشن کیلئے فرنچائز 10 کھلاڑی ری ٹین کرسکتی ہیں ۔

ڈرافت اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہوگا ،جس کےلئے سسٹم میں اس بار تبدیلی نہیں کی جارہی ہے ،جس کا مطلب ہےکہ لاہور قلندر اس بار پھر پہلی پک کے ساتھ ڈرافٹ میں جائے گا ۔

2020ء میں ڈرافٹ پک آرڈر کے فارمولے کو تبدیل کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ۔

پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سپر لیگ کے رائٹس کی کمیٹی میں فرنچائزوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی ۔

تازہ ترین