پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور عاقب جاوید نے پاک بھارت میچ کےلئے ’سرفراز الیون‘ کو فیورٹ قرار دیا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کی فاسٹ بولنگ بھارتی اوپنرز کو پریشان کرسکتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران کئی باصلاحیت کھلاڑیوں نے ٹیم میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔
عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلناجانتی ہے،یواےای میں ریورس سوئنگ سے پاکستان کوفائدہ ہوگا۔