• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ہائوس کی 8 بھینسوں کی تفصیل سامنے آگئی

وزیراعظم ہائوس میں نازوں سے پلی8 بھینسیں جلد نیلام کردی جائیں گی جوسابق وزیراعظم نواز کے دورمیں لائی گئی تھیں۔

جیونیوز سے گفتگو میں بھینسوں کی دیکھ بھال پر مامور ملازم ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ ایک بھینس روزانہ دو بار دودھ دیتی ہے جو 8 کلو سے زیادہ ہوتا ہے ۔


ظفر اقبال نے مزید بتایا کہ وزیراعظم ہائوس میں موجود یہ 8 بھینسیں دیسی نسل کی ہیں،نواز شریف کے جانے کے بعد اب ان کے دودھ میں بھی کمی ہوگی ہے۔

ملازم نے یہ بھی بتایا کہ بھینسوں کا چارہ چک شہزاد میں واقع این اے آرسی سے آتا تھا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اس حوالے سے کہا کہ وزیراعظم ہائوس میں موجود 8بھینسوں کی نیلامی ہوگی اور ان کی اچھی قیمت لگے گی ۔

انہوں نےمزید کہا کہ بھینسیں بھی خوش ہیں کہ اب انہیں بھی آزادی ملے گی ،یہ سوچ رہی ہیں کہ عوام کے پیسے سے انہیں خریدا گیا لیکن کس کی خدمت پر لگادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے دورمیں گھوڑوں کا اسطبل بھی وزیراعظم ہائوس میں بنایا گیا تھا ۔

تازہ ترین