کراچی کے علاقے ملیر میں 11 سالہ بچی کواغوا کرنے کی کوشش شہریوں نے ناکام بنادی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
ملیر الفلاح سوسائٹی سے 11 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے والے ملزم کا کہنا ہے کہ وہ بچی کو اغواٗ نہیں کررہا تھا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا کہ بچی اسکول سے پیدل واپس آرہی تھی تو چیخوں کی آواز سنی، ملزم بچی کے پیچھے پیچھے بھاگ رہا تھااور بچی کے منہ پررومال رکھنے کی کوشش کررہا تھا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جو کہ افغانی شہری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔
ملزم کا کہنا ہے کہ وہ لڑکی کو اغوا نہیں کرنا چاہتا تھا۔
آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے تھانہ الفلاح پولیس کی جانب سے 2 بچیوں کے اغواء کی کوشش ناکام بنانے اور ایک ملزم کی گرفتاری پر الفلاح پولیس اور ایس ایس پی کورنگی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔