• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کے 9ملازمین ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

کراچی کے علاقے احسن آباد میں بجلی کے تار گرنے سے بچے کی معذوری کے کیس میں کے الیکٹرک کے 9 ملازمین عبوری ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار ہوگئے،پولیس تماشائی بنی دیکھتی رہی۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے بچے کی معذوری سے متعلق کیس میں کے الیکٹرک کے 9 ملازمین کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔

ضمانت مسترد ہونے پر تمام ملزمان عدالت سے فرار ہو گئے، ملزمان میں ریاض احمد نظامانی، جنرل منیجر کریکٹومنٹینس ضمیر احمد شیخ، ڈپٹی جنرل منیجر، عمران اسلم انچارج کے الیکٹرک ، ثاقب عباس ڈی جی ایم ، نثار احمد منیجر کریکٹومنٹینس ، ارسلان سپروائزر سید شاہ نواز ، شفٹ انچارج ، رضا ھسین رضوی اسسٹنٹ انجینر اور شوکت منگی شفٹ انجینئرملزمان میں شامل ہیں ۔

تازہ ترین