کراچی میں محرم الحرام کے جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں جلوس کی مرکزی گزرگاہ صدر کے علاقے میں کنٹینر پہنچا دیئے گئے۔
صدر کے علاقہ میں پولیس کی جانب سےجلوس کی مرکزی گزرگاہ پر کنٹینر رکھ دیئے گئے ہیں، یہ کنٹینر ایمپریس مارکیٹ سے ریگل اور پریڈی اسٹریٹ تک رکھے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ محرم کے مرکزی جلوس سے قبل جلوس کی گزر گاہ پر اطراف کی سڑکوں اور گلیوں پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کردیئے جاتے ہیں۔
پہلے مرحلے میں ایم اے جناح روڈ پر سولجربازار پولیس نے نشتر پارک اور اطراف کے علاقے میں کنٹینر لگا کر سڑکوں کو بند کردیا ہے تاکہ خاص طور پر مجالس کے اوقات میں ٹریفک کا داخلہ روکا جاسکے۔