• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ہوگی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوگوں کو زحمت سے بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیاہے کہ بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل میں صرف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے رسم قل کے موقع پر ہمدردوں، غمگساروں سے اپیل ہے کہ وہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کیلئے اپنے علاقوں اور مقامی سطح پر ہی دعا اور قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ درخواست عوام کوسفر کی دقتوں اور موسم کی پریشانی سے بچانے کے لئےکی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کی دعاؤں نے دکھ کی اس گھڑی میں پورے خاندان کی ڈھارس بندھائی، قوم کا پیار اور غمگساری زندگی کا اہم سرمایہ ہے،میاں نوازشریف سمیت پورا شریف خاندان جنازے میں شرکت کرنے والے، دعاؤں اور تعزیت میں شریک تمام اندرون وبیرون ملک غمگساروں کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔

غیرملکی رہنماؤں، محترم سفراء کرام، حکومتی اور دیگر شخصیات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے تعزیتی پیغامات اور بالمشافہ اظہار ہمدردی کیا۔

تازہ ترین