• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ،پاکستان آج ہانگ کانگ سے ٹکرائے گا

ایشیا کپ میں پاکستان اپنا پہلامیچ آج ہانگ کانگ سے کھیلے گا، کپتان سرفراز ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں،جبکہ ہانگ کانگ کے کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہرا کر دنیائے کرکٹ میں نام کما سکتے ہیں۔

ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں اپنی تمام تررعنائیوں کےساتھ شروع ہوچکا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا اوپننگ میچ آج پہلی بار ایشیا کپ کھیلنے والی ٹیم ہانگ کانگ سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ایشیا کپ جیتنےکیلئے پُرعزم ہیں،ہانگ کانگ کی ٹیم کے قائد انشومن راتھ نے ایشیاکپ میں اپ سیٹ کی خواہش ظاہر کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کے پاس کھونے کو کچھ نہیں، پاکستانی ٹیم سے مقابلے کا دباؤ بھی نہیں ہے۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کا میچ پاکستانی وقت کے شام ساڑھے 4 بجے کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین