• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: ساحل کنارے منفرد مجسموں کی نمائش جاری


آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک منفرد آرٹ نمائش کاآغاز ہو گیا ہے جو کسی میوزیم میں نہیں بلکہ ساحلِ سمندر پر منعقد کی گئی ہے۔

کوئنز لینڈ کے شہر گولڈ کوسٹ کا کیورمبن ساحل اوپن ائیر میو زیم میں تبدیل ہو گیا ہے اور لہروں کے کنارے منفر د مجسموں کی نما ئش جا ری ہے۔

اپنے طر ز کی اس منفر د نمائش میں پیش کیے گئے مجسمے بھی انو کھی نو عیت کے ہیں جن میں جدّت نما یا ں ہے۔ سوویل اسکلپچر فیسٹیول کے عنو ان کے تحت ہونے والی اس نما ئش میں پلاسٹک، چکنی مٹی، ربر، اسٹین لیس اسٹیل،پیتل، بان اور دیگر مٹیریل سے تیار کیے گئے منفر د انداز کے عظیم الشان مجسموں نے لو گو ں کی توجہ حاصل کر لی ہے ۔

14ستمبر سے شروع ہونے والی اس دلچسپ نمائش میں میزبان آسٹریلیا سمیت کئی ممالک سے مختلف آرٹسٹوں کے تیار کردہ کم وبیش 50آرٹسٹک ماڈلز نمائش پر رکھے گئے ہیں۔

آرٹ کی یہ نمائش23ستمبر تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران ہزاروں کی تعداد سیاح بھی شرکت کرکے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

تازہ ترین