• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلائٹ تاخیر کا شکار، بوریت دور کرنے کا انوکھا انداز


امریکی ائیرپورٹ پر فلائٹ کے تاخیر ہونے کی اطلاع سنتے ہی مسافروں کے چہرے مرجھاگئے، ایسے میں بوریت کو دور کرنے کا انوکھا اندازدیکھنے میں آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایئر پورٹ پرجب اورلینڈو جانے والی پرواز کےتاخیر کا شکار ہونے کی خبر آئی تو مسافروں کے چہرے مرجھاگئے۔ مسافر مرجھائے ہوئے چہروں کے ساتھ ایئر پورٹ لاؤنج میں بیٹھ کر انتظار کرنے لگے۔

اس ہی دوران وہاں موجود مشہور ڈانس گروپ نے پرفارمنس کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔

تازہ ترین