• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری


وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

عمران خان کراچی ایئر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر مزار قائد روانہ ہوئے جہاں پر انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی  اور محترمہ فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔

وزیر اعظم اپنے دورہ کراچی میں امن و امان اور وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں سے متعلق اجلاسوں کی صدارت کی۔

عمران خان وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے اتوار کو پہلی بار کراچی کے ایک روزہ دورے پر آئے ہیں۔

وزیر اعظم نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس آمد کے بعد یہاں پودا لگایا۔ اس کے علاوہ وہ یہاں تاجروں، نمایاں شخصیات اور صحافیوں کے وفود سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی آمد پر روایت کے برعکس تمام اجلاس گورنر ہاؤس کے بجائے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ہوئے۔


وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاق کے تعاون سے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہو گا جس میں گرین لائن بس منصوبے، فراہمی آب کے منصوبے کے فور اور کراچی پیکیج پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس بھی ہو گا جس میں گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سمیت کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ شرکت کریں گے۔

اتوار کی رات وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں فنڈ ریزنگ عشائیے میں شرکت کریں گے اور اسی رات اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

تازہ ترین