• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سمندری طوفان ’منگ کھٹ ‘ کےباعث فلپائن میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی، طوفان ہانگ کانگ اور چین کے جنوبی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں طوفان کے پیش نظر سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

فلپائنی حکام کے مطابق سمندری طوفان سےزیادہ تر ہلاکتیں شمالی صوبوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں۔

ہانگ کانگ اور چین کی جانب بڑھنے والے طوفان کے باعث ہانگ کانگ میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی ہے،جبکہ طوفان کے پیش نظر چین کے 7 شہروں میں 5 لاکھ افراد کو شیلٹر ہوم میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب طوفان کے خدشے کے پیش نظر ہانگ کانگ اورچین کے ایئرپورٹس پر سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں ۔

تازہ ترین