• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی انتظامیہ قائدانہ وصف کھوچکی ،اقوام متحدہ

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ قائدانہ وصف کھوچکی ہے، ماضی میں امریکا کاعالمی سیاست میں اہم کردارتھا مگر آج تجارت اور دیگر معاملات میں الجھ کر رہ گیا ہے۔

امریکی جریدے سے گفتگو کرتے ہو ئے سیکریٹری جنرل نے کہاکہ دنیا اس وقت انتشارکا شکار ہے جبکہ امریکی انتظامیہ اس وقت اپنا دبدبہ اور قائدانہ وصف کھو چکی ہے اور اس مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں وہ سرد جنگ کے خاتمے کے وقت تھی ۔

ماضی میں امریکا عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کرتا تھا مگر آج تجارت اور دیگر موضوعات میں الجھ کر رہ گیا ہے جس سے اس کا دبدبہ کم ہو چکاہے۔

تازہ ترین