• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’دی نن‘ کے ریلیز ہوتے ہی نوجوانوں کے ہاتھ مشغلہ آگیا


ہالی وڈ کی ہارر فلم ’دی نن‘ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی نوجوانوں کے ہاتھ بھی مشغلہ آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہارر فلم دی نن سے متاثر ہوکر نوجوانوں نے وہی روپ دھار کر لوگوں کو ایسا ڈرایا کہ بے چاروں کی سانسیں رک گئیں۔

واضح رہے ’دی کونجرنگ‘ سلسلے کی پانچویں کڑی ’دی نن‘ کی کہانی 1952کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب ایک راہبہ اسرار طور پر مردہ پائی جاتی ہے۔

پیٹر سیفران اور جیمز وان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 7 ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیزکردی گئی ہے۔

تازہ ترین