• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کے شاہی خاندان کا ترکی کو ’پرائیوٹ جیٹ‘ کا تحفہ


قطر کے شاہی خاندان نے دنیا کا مہنگا اور پر آسائش ترین بوئنگ 747-8 پرائیوٹ جیٹ ترکی کو تحفے میں دے دیا۔

قطر پر ہمسایہ ممالک سے پابندیاں لگنے کے بعد اربوں ڈالر لاگت کا دوسرا طیارہ سفید ہاتھی ثابت ہورہا تھاجس کی نیلامی کے لیےقطر کے شاہی خاندان نے اشتہار بھی دیا تھا۔

اس بزنس کلاس طیارے میں چھہتر مسافروں اور 18کیبن کرو کےلیے سیٹس موجود ہیں۔

دنیا کی ہر سہولت سے آراستہ اس کشادہ اور پرآسائش طیارے کی اندرونی سجاوٹ سونے اور نیلے رنگ کے امتزاج سے کی گئی ہے۔

طیارے میں پرآسائش بیڈرومز،کاروباری سرگرمیوں کے لیے میٹنگ رومز اور آٹھ باتھ رومز بنائے گئے ہیں۔

تازہ ترین