• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ :ہانگ کانگ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

ہانگ کانگ نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنا منٹ کے پہلے میچ پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ٹورنامنٹ کی سب سے کمزور سمجھی جانے والی ٹیم ہانگ کانگ کو ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ حاصل نہیں، اس نے ایشیا کپ کے  کوالیفائرز میں متحدہ عرب امارات کو شکست دی اور ایونٹ میں چھٹی ٹیم کے طور پر ابھر کر سامنے آئی تاہم آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے تمام میچوں کو ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ دیا ہے۔

دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ جیت کرسرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم سپر فور کے لئے کوالی فائی کر سکتی ہے۔ 

ٹاس کے موقع پر قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کسی ٹیم کو آسان نہیں سمجھتے، ہانگ کانگ ہو یا بھارت ہمارے لئے سارے میچ اہم ہیں اور اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

سرفراز احمد نے ہانگ کانگ کو ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہم انہیں کم اسکور پر آئوٹ کرنے یا روکنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب ہانگ کانگ کے کپتان انشومن راتھ کا کہنا تھا کہ ہم نے کل کا گیم دیکھا  پچ میں جان ہے، ہم تیار ہیں اور ہم ایونٹ کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں تاہم کوالیفائر جیتنے کے بعد ہمارے کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

آج کے میچ کے لیے سرفراز الیون میں سرفراز احمد کپتان، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

ہانگ کانگ کی ٹیم میں انشومن راتھ، بابر حیات، نزاکت خان، تنویر افضل، اعزاز خان، کرسٹوفر کارٹر، ندیم احمد، اسکاٹ مکینی، احسن خان، احسن نواز اور کنشت شاہ کے ناموں پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین