• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’طالبان کیخلاف ٹرمپ کی حکمت عملی کامیاب ہورہی ہے‘

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان کی جنگ میں طالبان کو شکست دینے کےلیے ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمت عملی کامیاب ثابت ہورہی ہے۔

کینیڈین اور امریکی میڈیا سے گفتگو میں افغان صدر نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار افغانستان میں امن و استحکام کا امکان روشن نظر آتا ہے۔

اشرف غنی نے جون کے مہینے میں تین دن کی جنگ بندی کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوتا کہ افغانستان مصالحت کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ماضی کے شکوے بھلا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

تاہم امریکی میڈیا نے کابل سے کچھ فاصلے پر غزنی میں طالبان کے کنڑول کا ذکر کرتے ہوئے افغانستان میں استحکام سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین