• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم کلثوم نوازکی رسم قل جاتی امراء میں ادا کردی گئی

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی رسمِ قل کی تقریب جاتی امرالاہورمیں ادا کردی گئی ۔قرآن خوانی اور دعاکی تقریب جاتی امراءمیں نواز شریف کی رہائش گاہ اور شریف سٹی کمپلیکس میں ہوئی۔

پرول پر رہائی پانے والےمیاں نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اوردامادکیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت خاندان کے دیگر ارکان نےگھر میں ہی قرآن خوانی کی۔

رسم قل کی تقریب میں مسلم لیگ ن کےارکان اسمبلی،رہنما اور کارکن شریک ہوئےجنہوں نے بیگم کلثوم نواز کی پارٹی اور جمہوریت کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کاکہناہےکہ نوازشریف ایک ایسا کیس بھگت رہے ہیں جس کی کوئی بنیاد نہیں، یہ کیس فوری ختم ہونا چاہئے۔

سابق وفاقی وزیرراناتنویر کا کہناتھاکہ حکومت کوخوداخلاقی طور پرنوازشریف کےپرول میں توسیع کرنی چاہیئے ، نوازشریف نے پرول کی مدت بڑھانے کی کوئی درخواست نہیں کی۔

سردار ایاز صادق نےکہاکہ پیرول میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ شریف خاندان خود کرے گا ۔

ایم این اےخرم دستگیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف ایک سال سے ناانصافیاں اوربےبنیادکیس بھگت رہے ہیں، یہ کیس فوری ختم ہوں اور میاں نواز شریف گھر واپس آئیں۔

تازہ ترین