• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ: ہانگ کانگ کا پاکستان کو جیت کیلئے 117رنز کا ہدف

ایشیا کپ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کو جیت کے لیےصرف 117رنز کا ہدف دے دیا ۔عثمان خان شنواری ایک اوور میں 3 شکار ، شاداب اور حسن بھی 2،2 وکٹ لے اڑے۔

دبئی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کےمیچ دوسرے میںکمزور ہانگ کانگ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بلکل ان کے حق میں نہیں گیا ۔

گرین شرٹس کے بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنےہانگ کانگ کی پوری ٹیم صرف 116رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔

ہانگ کانگ کی جانب سے اعزاز خان 27 اور کنشت شاہ 26رنز کے ساتھ نمایاں رہے، قومی بولرز کی جانب سے عثمان خان کے3 وکٹ،حسن علی اور اورشاداب خان کے 2,2اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ حریف ٹیم کے 2 بیٹسمین رن آئوٹ بھی ہوئے۔

تازہ ترین